: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پاکستان نے ہندوستان کے خلاف بات چیت کی سفارتی کوششوں کو ناکام کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی پانی کو بھی پاکستان کے عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ہے جو بین الاقوامی معاہدے کی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہوگی ۔ پاکستان کے امریکہ میں مقیم سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن کی عالمی امور
کونسل کے اجلاس میں کہا کہ سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کے بہاؤ کو روکنے اور اس سے پاکستان کے لوگوں کو محروم کرنے کی کوشش دریائے سندھ پانی معاہدے کے خلاف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر تنازعہ کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم نہیں کی جا سکتا اس لئے بین الاقوامی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان اس تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔